پوری کی پوری تحریک انصاف منفی سیاست پر اتر چکی ہے : ملک رشید

جمعہ 19 اپریل 2024 21:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کے رہنمائوں ملک رشید، کامران مجید اور عاقب سرور پیا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اس بات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ جب چاہیں جس طرح سے چاہیں اسمبلی کے اندر اور اسمبلی کے باہر دھرنے، ریلیاں اور جلسے جلوس کرنا شروع کردے۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی کو صرف جمشید دستی اور اقبال خان کی نہیں اسمبلی کے اندر موجود پوری تحریک انصاف پر اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے پابندی لگا دینی چاہئے، پوری کی پوری تحریک انصاف منفی سیاست پر اتر چکی ہے جو ملک کے لیے اچھی بات نہیں ہے، اس جماعت کو صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے مفاہمت کی سیاست پر لبیک کہنا ہوگا اور اپنی منفی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہوگا۔