اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 19 اپریل 2024 22:31

یویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاکستانی مشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعاون اور اقوام متحدہ کے ایجنڈا پر موجود مختلف امور بشمول اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال بشمول فلسطین پر سلامتی کونسل میں اعلیٰ سطح کے مباحثے کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر کے دورہ پر ہیں۔