ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے ملاقات

جمعہ 19 اپریل 2024 22:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے اسلام آباد میں وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے معزز ترک دفاعی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط قرار دیا۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے غزہ میں حالات اور مصائب پر قابو پانے کے لیے ترکیہ کے فعال کردار کاتعریف کیا۔معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے میں پاکستان کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔ دونوں اطراف نے اپنی مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات کو تسلیم کیا اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم کیا۔

متعلقہ عنوان :