پنجگور ،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ذاکر علی جاں بحق

جمعہ 19 اپریل 2024 22:44

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) بلوچستان کہ ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ذاکر علی ولد ظہور احمد جاں بحق ہوئے پولیس ذرائع کے مطابق ذاکر علی اپنے گاڑی پر سوار ہو کر گھر جا رہے تھے کہ راستے پر نامعلوم صرف ماڈل گاڑی سواروں نے انہیں روک کر اغوا کرنے کی کوشش کی جن کی مزاحمت پر مسلح گاڑی سواروں نے ان پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا پولیس ذرائع کے مطابق مقتول لیویز فورس کا ہلکار ہے، لاش کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا تاہم سردست قتل کے محرکات سامنے نہیں آئی