پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے 2 گمشدہ بچیوں کو والدین سے ملوادیا

14سالہ رمشا اور 4سالہ نادرا گھر کا راستہ بھول گئی تھیں‘ترجمان سیف سٹیز

جمعہ 19 اپریل 2024 22:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 2گمشدہ بچیوں کو والدین سے ملوادیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق 14سالہ رمشا اور 4سالہ نادرا گھر کا راستہ بھول گئی تھیں۔سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاونڈ پر پولیس تحفظ مرکز داتا دربار نے بچیاں ملنے کی اطلاع دی، رمشا نے اپنے والد کا نمبر بتایا جو بند تھا،سیف سٹی ٹیم نے موبائل نمبر کے ذریعے گھر کا ایڈریس نکالا۔

(جاری ہے)

سیف سٹی ٹیم نے بچی کے والد سے رابطہ کرتے ہوئے بچی بارے معلومات حاصل کیں۔ 4سالہ نادرا کے والدین نے 15پر بچی گمنے کی اطلاع دی، سیف سٹی ٹیم نے دنوں معلومات کا موزانہ کرتے ہوئے بچی کو والدین سے ملوا دیا۔ پولیس تحفظ مرکز داتا دربار نے تصدیق کرتے ہوئے بچیاں والدین کے حوالے کردی ۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اب تک 5 ہزار سے زیادہ گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوا چکی ہے۔