Live Updates

ڈپٹی کمشنر سے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ڈیرہ غازیخان کے وفد کی ملاقات

جمعہ 19 اپریل 2024 22:56

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرمہر شاہد زمان لک سے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ڈیرہ غازیخان کے وفد نے انکے آفس میں ملاقات کی۔وفد میں پریذیڈنٹ وومن چیمبر آف کامرس فرح بشیر،ڈاکٹر منزہ بتول،کوثر پروین،ڈاکٹر مسرت ممتاز،عائشہ عظمت،شہلاملک،امائمہ اسحاق،فرحت بخاری ودیگر شامل تھیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر فیلڈ میں خواتین کی نمائندگی کویقینی بنایا ہے اور خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،ڈیرہ غازیخان میں وومن چیمبر آف کامرس کا ایکٹیو ہونا خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ملکی ترقی و خوش حالی میں اپنا کردار بھرپور طریقہ سے انجام دیں اور وومن چیمبر ڈیرہ غازیخان کی خواتین کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کرے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات