پاکستان گرین لیگیسی انیشیٹو کو فروغ دینے کے لئے تعاون اور مل کر کام کرنے کے لئے تیارہے، رومینہ خورشید عالم
جمعہ 19 اپریل 2024 19:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اپنے سیارے کو پلاسٹک سے بچانے اور خاص طور پر کرہ ارض کا قدرتی ماحول بحال کرنے کا عہد کرنا ہوگا کیونکہ فطرت ہماری ماں ہے جو زندگی کو برقرار رکھتی ہے۔
اپنے افتتاحی کلمات میں ایس ڈی پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ ایتھوپیا کے سفیر پاکستان میں معروف گرین لیگیسی انیشی ایٹو کا آغاز کر رہے ہیں جس نے ایتھوپیا کے نباتات اور حیوانات کو تبدیل کر دیا ہے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غذائی تحفظ کے حوالے سے بڑے سماجی اثرات مرتب کئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بے مثال بے ترتیب بارشوں نے موسمیاتی تبدیلی کے خوفناک اثرات کو ظاہر کیا ہے جو انسانیت کو فطرت کی طرف لوٹنے کا مطالبہ کرتا ہے۔پاکستان میں وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کے سفیرجمیل بیکر عبداللہ نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیر اعظم کی کوششوں کو سراہا اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے تمام کوششوں کی حمایت کرنے پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے گرین لیگیسی انیشی ایٹوگیم چینجر اقدام قرار دیاجس کی بنیاد مقامی سطح پر انسانی فطرت کے رابطوں کو بحال کرنے میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایتھوپیا گرین ڈویلپمنٹ کے اقدامات کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے ۔اس نے یورپ اور ایشیا کے ممالک کو اپنی گرین وراثتی مصنوعات برآمد کرنا شروع کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایتھوپیا کے ایف ڈی آر کے وزیر اعظم ابی احمد کی سوچ کا نتیجہ ہے جو 2018 میں اقتدار میں آئے اور انہوں نے ایتھوپیا کو پرامن، مستحکم، خوشحال، ماحول دوست، لچکدار اور سرسبز بنانے کے لئے مختلف پالیسی اصلاحات کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2023 میں پاکستان میں سفارتخانہ میں اس کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے ماحولیاتی نظام کی بنیاد پر اس اقدام کو مناسب اور قابل اعتماد نتائج کے لئے تبدیل کیا جاسکتا ہے کیونکہ وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا نے بھی شجرکاری سے اپنی غذائی تحفظ اور غذائیت کو یقینی بنایا ہے اور اس کے تمام شہرمیں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایس ڈی پی آئی اور وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی کے تعاون پر فخر ہے۔ہم پنجاب کے بڑے شہروں سے شروعات کرکے سندھ تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کیلئے ایس ڈی پی آئی کی حمایت کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے پاکستان اور ایتھوپیا اور افریقی خطے کے درمیان ترقی پر وفاقی جمہوریہ ایتھوپیا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے معیشت، موسمیاتی تبدیلی، گرین اکانومی اور دیگر شعبوں میں قابل ذکر کام کرنے پر ایس ڈی پی آئی کی تعریف کی۔ آخر میں ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے سفیر کو یادگاریشیلڈ اور ایس ڈی پی آئی کی تازہ ترین اشاعتیں پیش کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاولپورکا دورہ،ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا
-
لاہور ہائیکورٹ، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
گورنرسندھ کا وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے، سید شجاعت حسین
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات
-
بچے کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصل جنرل سے ملاقات ، باہمی دلچسپی اورچینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال
-
لاہورمیں ایک اور پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گیا
-
گندم کی غیر ضروری خریداری کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچا یا گیا
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کارحیم یار خان میں ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں والی قریشیاں کا دورہ
-
ساہیوال،مسجد کے باہر پتھر پر نصب اسماء مبارکہ کی بے حرمتی پر زمیندار گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.