ئ*اوگرا کے وفد کا ایل پی جی دوکانداروں کو سیفٹی آگاہی کے حوالے سے ٹاؤن شپ کا دورہ

جمعہ 19 اپریل 2024 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) اوگرا کے وفد کا ایل پی جی دوکانداروں کو سیفٹی آگاہی کے حوالے سے ٹاؤن شپ کا دورہ کیا۔اوگرا کے وفد نے ٹاؤن شپ میں مختلف ایل پی جی دوکانوں کا دورہ کیا۔سینئر ایگزیٹو ڈائریکٹر ایل پی جی پاکستان سرمد اسلم نے دوکانداروں کو سیفٹی کے بارے آگاہی دی۔

(جاری ہے)

اوگرا کے وفد میں اوگرا ممبر آئل زین العابدین, جوائنٹ ایگزیٹو ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اقبال شامل تھے۔

سینئر ایگزیٹو ڈائریکٹر ایل پی جی سرمد اسلم نے کہا کہ آئے روز ملک بھر میں ایل پی جی سلنڈرز کی سیفٹی کو یقینی نہ بنانے کی وجہ سے حادثات پیش آرہے ہیں۔ شہر میں موجود دوکانداروں کو ایل پی جی سلنڈر فروخت کرتے وقت سیفٹی کو یقینی بنانا ہوگا۔ ایل پی جی سلنڈرز کا زیادہ استعمال کاروبار کے لیے کیا جارہا ہے۔ چیئرمین اوگرا کی جانب سے ایل پی جی سیفٹی آگاہی کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔