گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی ملاقات

جمعہ 19 اپریل 2024 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے ملاقات کی۔ گورنرہائوس سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق گورنرہائوس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں صوبوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون، وفود کے تبادلوں ، صنعتی پیداوار میں اضافہ کے اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ اور پنجاب مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں صوبوں کا باہمی تعاون ملک کی معیشت کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا، خصوصا زراعت پر مبنی صنعتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے تمام اقدامات مثالی ہیں۔

متعلقہ عنوان :