الو ارجن کی پشپا 2 نے کارتک آریان کی بھول بھلیاں تھری کو پیچھے چھوڑ دیا

فلم کا ٹیزر حال ہی میں جاری ہوا ، الو ارجن ساڑھی پہنے اور چہرے کو نیلے اور سرخ رنگ سے پینٹ کیے نظر آئے

ہفتہ 20 اپریل 2024 10:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تیلگو اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے اداکار کارتک آریان کی بھول بھلیاں تھری کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2024کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم بن گئی ہے اس حوالے سے اورمیکس میڈیا کی جانب سے ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس میں اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلمیں شامل ہیں جبکہ اس لسٹ میں وہ فلمیں بھی شامل ہیں جن کے ابھی ٹریلرز بھی ریلیز نہیں ہوئے ہیں، اس میں پیشا 2 سرفہرست ہے، اس کے بعد اکشے کمار کی ہیرا پھیری 3 اور کارتک آریان کی بھول بھلیاں تھری ہیں۔

(جاری ہے)

دیگر دو فلموں میں رتیک روشن کی جونیئر این ٹی آرز وار ٹو اور اجے دیو گن کی سنگھم اگین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پشپا دی رائز جسکے ہدایتکار اور مصنف سوکمار ہیں پہلی بار 2021 میں ریلیز ہوئی تھی جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی اور اس نے باکس آفس پر حکمرانی کی۔اس وقت پشپا ٹو کی شوٹنگ اپنے آخری مراحل میں ہے۔ فلم کا ٹیزر حال ہی میں جاری ہوا جس میں الو ارجن ساڑھی پہنے اور چہرے کو نیلے اور سرخ رنگ سے پینٹ کیے نظر آئے جبکہ انہوں نے نہ صرف میک اپ کر رکھا ہے بلکہ روایتی بھاری سونے اور پھولوں کی جیولری بھی پہن رکھی ہے اور وہ غنڈوں کو مار رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :