جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن ، 105بجلی چوروں کو 46لاکھ 31ہزار روپے جرمانہ،79مقدمات درج

ہفتہ 20 اپریل 2024 13:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کے دوران میپکو ٹیموں نے ایک روز میں 105 افرادکو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔

(جاری ہے)

میپکو ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران بجلی چوروں کو مجموعی طورپر 46 لاکھ 31 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیاجس میں سے 5 لاکھ 64 ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کیا گیا جبکہ 79بجلی چوروں کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کرائے گئے۔

متعلقہ عنوان :