اے کے فضل الحق کی برسی 27 اپریل کو منائی جائے گی

ہفتہ 20 اپریل 2024 15:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ابو القاسم فضل الحق المعروف (مولوی فضل الحق ، اے کے فضل الحق ) کی برسی 27 اپریل کو منائی جائے گی۔ اے کے فضل حق 26 اکتوبر 1873 کو بنگال کے ضلع باریسال کے مشہور قاضی خاندان میں پیدا ہوئے ۔ مولوی فضل الحق نے قرارداد پاکستان میں اہم کام کیا جس کی وجہ سے انھیں شیر بنگال کا خطاب ملا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 23مارچ 1940ءکو لاہور میں منعقد ہونے والے آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں تاریخی قرارداد لاہور پیش کرکے تاریخ میں ایک منفرد اعزاز حاصل کیا۔ یہ اپنے وقت کے مشہور و معروف سیا ستدان تھے۔ مولوی فضل الحق نے 1935 میں کلکتہ بطور ناظم کام کیا،1937 تا 1943 بنگال کے وزیر اعلیٰ رہے اور 1954 میں مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ بنے۔ انھوں نے 1955 میں پاکستان کے وزیر داخلہ کے طور پر بھی کام کیا اور 1956 تا 1958 کے دوران وہ مغربی پاکستان کے گورنر بھی رہے۔ واضح رہے کہ مولوی اے کے فضل الحق کا انتقال 27اپریل 1962ءکو 89سال کی عمر میں ہوا اور انھیں ڈھاکہ میں سپرد خاک کیا گیا۔