لاہور میں پولنگ سامان کی ترسیل کیلئے گاڑیاں کم پڑ گئیں،موٹر سائیکلوں پر سامان کی ترسیل کی گئی

ہفتہ 20 اپریل 2024 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) لاہور میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ سامان کی ترسیل کے لیے گاڑیاں کم پڑ گئیں۔انجینئرنگ یونیورسٹی میں الیکشن سامان کیلئے موٹرسائیکلوں پر سامان کی ترسیل کی گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک موٹرسائیکل پر پولنگ کا عملہ اور دوسری موٹرسائیکل پر پولیس اہلکار سوار ہوا۔پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں پر پولنگ میٹریل کی ترسیل سکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے، ٹرانسپورٹ کا نظام انتہائی ناقص ہے، گھنٹوں انتظار کرنا پڑ ا۔