Live Updates

وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ڈی آر ایس پاکستان اور امریکہ مسٹر ٹوڈ شے کی ملاقات

ہفتہ 20 اپریل 2024 17:24

وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ڈی آر ایس پاکستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی ڈی آر ایس پاکستان اور امریکہ مسٹر ٹوڈ شے نے ملاقات کی جس میں پاکستان خصوصاً پنجاب اور لاہور میں جاری فلاحی کاموں، یتیم بچوں کے لیے ہائوس آف بلیسنگ، اینمل ویلفیئر سنٹرز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مسٹر ٹوڈ شے نے جاری فلاحی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات میں سربراہ سی ڈی آر ایس لاہور سید محسن، ڈائریکٹر فوزیہ ٹوڈ، محمد فیضان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سی ڈی آر ایس کا دکھی انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرنا قابل ستائش ہے، معاشرے کی ترقی میں انسانیت کی فلاح وبہبود اہم کردار ادا کرتی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق متوسط طبقے کی مدد کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی ڈی آر ایس کا لاہور شہر میں یتیم بچوں اور بے سہارا خواتین کے لیے سنٹر کھولنا خوش آئند ہے، حکومت پنجاب اپنے محدود وسائل میں فلاحی کاموں کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بے پناہ کام کر رہی ہے۔سی ای او ٹوڈ شے نے کہا کہ ہم پاکستان میں ابتک 750سے زائد صاف پانی کے پراجیکٹ مکمل کر چکے ہیں، راولپنڈی، کراچی کے بعد لاہور اور اسلام آباد میں یتیم بچوں اور بے سہارا خواتین کے لیے سنٹر کھول رہے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات