صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:13

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری پر تنقید کر کے بیرسٹر گوہر اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ کر امداد بند کروانے کی کوشش کرنے والے بیرسٹر گوہر کی آصف علی زرداری پر تنقید مضحکہ خیز بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید بی بی کے بعد آصف علی زرداری وفاق کو مضبوط کرنے کی علامت کے طور پر سامنے آئے، صدر آصف علی زرداری نے کے پی کے کو نام دیا، گلگت بلستان کو صوبے کا درجہ دیا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں قابل ذکر اقتصادی ترقی اور استحکام صدر آصف علی زرداری کے تجربوں کے بدولت آیا۔#