پیپلز پارٹی کا حلقہ پی بی 22لسبیلہ کے ضمنی انتخاب سے دستبرداری کا اعلان

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 22لسبیلہ کے ضمنی انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پیپلز پارٹی کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے پی بی 22 لسبیلہ کے ضمنی انتخابات کے امیدوار حسن جاموٹ نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے پی بی 22 لسبیلہ حسن جاموٹ ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔