ملک کو سیاسی عدم استحکام کی صورتحال سے نکالنے کیلئے پیپلز پارٹی کا کردار اہمیت کا حامل ہے‘رانا جمیل منج

بلاول بھٹو بھرپور انداز میں ذوالفقار بھٹو کی سوچ، نظریے اور طرز سیاست کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں ‘سیکرٹری جنرل لاہور

اتوار 21 اپریل 2024 11:50

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو بھرپور انداز میں ذوالفقار بھٹو کی سوچ، نظریے اور طرز سیاست کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کو سیاسی عدم استحکام کی صورتحال سے نکالنے کے لئے پیپلز پارٹی کا کردار اہمیت کا حامل ہے ، صدرپاکستان آصف علی زرداری نے ہرمشکل صورتحال میں جاندار کردار ادا کیا اور ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر ملک وقوم کی بہتری کے لئے اقدامات کیے۔

رانا جمیل منج نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کو بھر پور نمائندگی دیتی ہے۔پیپلز پارٹی ہمیشہ بحرانوں میں آتی ہے اور عوام کی خدمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترقی تب کریں گے جب یہاں رہنے والی تمام اقوام کو ترقی کے مساوی مواقع ملیں گے۔