وزارت تجارت اورٹڈیپ کو برآمدات کے فروغ ،صنعت کے مسائل کے حل کیلئے 14نکات پر مشتمل سفارشات ارسال، کارپٹ ایسوسی ایشن
اتوار 21 اپریل 2024 12:20
(جاری ہے)
لگژری آئٹم کے سٹیٹس کے طور پر ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمد میں 120دنوں کے علاوہ کریڈٹ کی مدت میں 270 دن تک توسیع دی جائے ،کم ٹیرف اور حفاظتی نقطہ نظر کے پیش نظر لاہور سے کراچی ریلوے بانڈڈ کارگو کو دوبارہ شروع کیا جائے ،ویبنارز اورورکشاپس کے ذریعے ای کامرس اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعور میں معاونت فراہم کی جائے ۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس کے 5ویں شیڈول کے تحت کمرشل درآمد کنندگان کو ایس آر146پیرا تھری کسٹم ٹیرف میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کو ریلیف دیا جائے ۔سفارشات میں مزید کہا گیا ہے کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے ریسرچ وڈویلپمنٹ اور نئی منڈیوں کی تلاش کیلئے خصوصی بجٹ مختص کیا جائے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے برآمدی مصنوعات کی رقوم کی وصولی میں 60روز سے زائد تاخیر پر عائد 9فیصد جرمانے کے جاری سرکلر کو منسوخ کیا جائے ،بجٹ سے متعلقہ اور مستقبل میں مستقل موثر رابطوں کیلئے پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے نمائندے کی فوکل پرسن کے طور پر تقرری کی جائے ،برآمدی انڈسٹری کیلئے گیس اور بجلی کے بلوں میں کمی کی جائے ،ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے مستقل ممبران کا تقرر اورری فنانس مارک اپ کی شرح کو19فیصد سے کم کر کے 10فیصد کیا جائے جبکہ غیر ملکی نمائشوں میں پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی شرکت میں مالی معاونت کو 50/50کی بجائے80/20 کے فارمولے کے مطابق کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.