ہم ریلی نکالنے کراچی آئے ہیں، عوام کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، شیر افضل مروت

ہم بھاگنے والے نہیں کراچی کے عوام کے پاس آئے ہیں، کوشش ہوگی کہ کراچی کی تمام قیادت عوام کو نظر آئے، رہنما پی ٹی آئی

اتوار 21 اپریل 2024 16:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم ریلی نکالنے آئے ہیں، عوام کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم بھاگنے والے نہیں کراچی کے عوام کے پاس آئے ہیں، کوشش ہوگی کہ کراچی کی تمام قیادت عوام کو نظر آئے۔

(جاری ہے)

شیر افضل مروت نے کہا کہ کراچی ڈویژن کی دعوت پر کراچی پہنچا ہوں، کراچی پولیس نے ہمارے ورکرزکو گرفتار کیا ہے، ہمیں پیپلز پارٹی سے اس طرح کی کوئی امید نہیں، پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ سندھ میں بے امنی کے خلاف کام کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سندھ میں دو سال سے جلسوں کی اجازت نہیں ہے، اے این پی سے ہماری بات چیت کا آغاز نہیں ہوا، قصور میں سارے راستے بند تھے پھر بھی ریلی نکلی۔انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمن سے ہماری کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔