Live Updates

غیر شرعی نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت 24اپریل کوہوگی

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

ًاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں غیر شرعی نکاح کیس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر سماعت رواں ہفتے 24اپریل بدھ کے روزہوگی۔سیشن جج شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے ،پی ٹی آئی وکلا سلمان اکرم راجا، عثمان گِل، نعیم پنجوتھااورنیاز اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوں گے۔

اپیلوں پر رواں ہفتے فیصلہ جاری کیے جانے کاامکان ہے۔مانیکاکے وکیل کے انتظار میں بار بار سماعت موخر کی جاتی رہی تاہم بعدازاں وہ پیش ہوگئے تھے اور وکیل رضوان عباسی نے دلائل میں کہا تھاکہ سابق شوہر خاور مانیکا کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا، خاور مانیکا کی شکایت پر 496 اور 496 بی کی دفعات شامل کی گئی تھی، ٹرائل کورٹ نے 496 بی کی دفعہ کو حذف کرکے 496 کے تحت سزا سنائی تھی،ملزمان کے خلاف 496 کے تحت چارج کیا گیا تھا، دونوں ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

(جاری ہے)

خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے ٹرائل کا فیصلہ عدالت کے سامنے پڑھا۔وکیل رضوان عباسی کیدلائل عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلائ شواہد کو جھٹلا نہیں سکتے، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی شادی فراڈ تھی جو ثابت ہوئی،خاورمانیکا کو عدت میں رجوع کرنے کے حق سے محروم رکھاگیا، خاورمانیکا کے بچوں سے بھی حقوق چھین لیے گئے،بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی تو آپس میں شادی ہی غیر قانونی ہے، دورانِ عدت شادی کی تو کوئی اہمیت ہی نہیں، یکم جنوری 2018 کو ہونے والے نکاح کو ثابت کیاکہ شادی غیر قانونی تھی۔

کیس کوملتوی کرنے کی استدعاپر سیشن جج شاہ رخ ارجمندنے کہاتھاکہ چھٹیوں کی وجہ سے کیسز لگے ہوئے ہیں، سیشن عدالت کا پورا ہفتہ مصروف ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی تھی۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات