م*سلمان خان کی بھارتی حریف کو سیکنڈوں میں چت کرنیوالے پاکستانی فائٹر کو مبارکباد

اتوار 21 اپریل 2024 18:25

-دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کیا ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آوٹ کر دیتے ہو ۔دبئی میں ہونے والے کراٹے کامبیٹ کے 45 کلو گرام کیٹیگری والے مقابلوں میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو 20 سیکنڈ میں ہی روند ڈالا تھا۔

(جاری ہے)

شاہ زیب نے فائٹ شروع ہوتے ہی لاتوں اور مکوں کے ایسے وار کیے کہ بھارتی فائٹر رانا سنگھ سہہ نہ سکے اور ایک کونے میں دبک کر ہمت ہار بیٹھے جس پر انہیں ریفری نے ٹیکنیکل ناک آوٹ قرار دے دیا۔

شاہ زیب نے مقابلہ صرف 20 سیکنڈ میں اپنے نام کیا، فائٹ کے بعد سلمان خان نے شاہ زیب سے ملاقات میں انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ کیا ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آوٹ کر دیتے ہو ۔ واضح رہے پاکستان نے کراٹے کامبیٹ مقابلوں میں بھارت کو 2-1سے شکست دی تھی۔