م*اسرائیل ناجائز ریاست ہے فلسطین کے عوام نے اس کا گھمنڈ توڑ دیا : سردار طاہر ڈوگر

گ*پاکستان سنی تحریک شعبہ اطفال کے زیر اہتمام اسرا ئیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاج

اتوار 21 اپریل 2024 19:50

_ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) پاکستان سنی تحریک شعبہ اطفال کے زیر اہتمام اسرا ئیلی دہشت گردی کے خلاف احتجاج سے خطاب کر تے ہوئے صدر پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے فلسطین کے عوام نے اس کا گھمنڈ توڑ دیا ہے، فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا عالم اسلام کی مشترکہ ذمہ داری ہے، موجودہ حالات میں پورے عالم اسلام کو اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے، اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو نہ روکا گیا تو اس سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائیگا، اسلامی ممالک کے حکمران اٴْمت مسلمہ کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کریں، متحد ہوکر اسرئیل کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں، غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر عمل نہ ہونے سے اقوام متحدہ کا تعصبانہ مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، اسرائیل کو فلسطینیوں پر بمباری سے روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو طاقت سے کام لینا چاہئے، اسرائیل کو امریکہ اور اقوام متحدہ مسلم نسل کشی کرنے کیلئے آکسیجن فراہم کر رہے ہیں، دنیا میں امن وانصاف قائم کرنے کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی عدالت کو اپنے فیصلوں اور قرارداد پر عمل کرانا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی صد رمحمد شریف الدین قذافی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم فلسطینی حریت پسندوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان شاء اللہ جلد فلسطین میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا، اسرائیلی مظالم وبربریت پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی شرمناک عمل ہے۔ اس موقع پر شیخ محمد نواز قادری، بشارت جلالی، مہر اکمل نقشبندی نے کہا کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہے جسم کے کسی حصے میں درد ہوتا ہے تو اس کی تکلیف پورا جسم محسوس کرتا ہے فلسطین کے عوام پر ہونے والے مظالم کا درد پوری اٴْمت مسلمہ محسوس کررہی ہے، مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار ہو جائیں اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحد ہوکر کام کریں۔

اس موقع پرمحمد عبدالھادی، محمد علی، محمد ساحل، محمد انس، عباس ڈوگر سمیت بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔