قطر میں مقیم نوجوان پاکستانی محنت کش بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق

اتوار 21 اپریل 2024 20:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) قطر میں مقیم نوجوان پاکستانی محنت کش بجلی کا جھٹکا لگنے سے جاں بحق ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ موضع بٹاکڑہ ضلع صوابی کے رہائشی عازب خان ولد محمد سلیم ساکن بٹاکڑہ بیرونی ملک قطر میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم تھا گزشتہ روز دوران کام بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

عازب خان کی جسد خاکی اتوار کو پاکستان پہنچائی گئی۔ جہاں اتوار کے روز اپنے آبائی گاں بٹاکڑہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔