جمہوریت کو مستحکم بنانا ہے تو سیاسی اختلافات بھلاکر ملک کے مفاد میں فیصلے کئے جائیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک

اسلام وملک دشمن قوتیں فرقہ واریت ولسانیت کی بنیادوں پر عوام کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں، شاداب رضا نقشبندی

اتوار 21 اپریل 2024 20:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کے مفادات کیلئے ایک ہوکر کام کرنا ہوگا،جمہوریت کو مستحکم بنانا ہے تو سیاسی اختلافات بھلاکر ملک کے مفاد میں فیصلے کئے جائیں،کراچی میں جاپانی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں،دہشتگردی ملک کیلئے زہر قاتل ہے ملک دشمن قوتیں دہشتگردی کراکے پاکستان کو کمزور کرنے اور عوام کو تقسیم کرنے کی ساشوں میں مصروف ہے،اتحاد ویکجہتی کی طاقت سے ملک دشمن قوتوں کی ہرسازش کو ناکام بنائینگے،دہشتگردوں کے بزدلانہ حملوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ان ک عبرت ناک انجام ہوگا،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،قانون کی بالادستی سے جرائم میں کمی ہوگی قومی وصوبائی حکومت آئین وقانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنائے،دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ اسلام وملک دشمن قوتیں فرقہ واریت ولسانیت کی بنیادوں پر عوام کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں، اسلام وملک دشمن قوتوں کو اتحاویکجہتی کی طاقت سے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے،ملک کو بحرانون سے نکالنے کیلئے حکومت کی مثبت پالیسیوں کا ساتھ دینگے،حکومت عوام دشمن پالیسیوں سے اجتناب کرتے ہوئے عوام کو معاشی طور پرہر ممکن سہولیات فراہم کرئے،عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں عوامی مسائل حل ہونگے تو ملک ترقی کریگا،انہوں کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف سفارتی سطح پر پوری دنیا آواز اٹھائیں،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پوری قوم کو فخر ہے،دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کے دفاع کیلئے پوری قوم متحداور ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے، بیرونی قرضوں سے نجات کیلئے ضروری ہے بھیگ مانگنے یا قرضے لینے کا کشکول توڑ دیا جائے،پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانا ہے تو بیرونی مداخلت کو ختم کرنا ہوگا۔