m پیپلز پارٹی مسائل حل کر کے آگے بڑھ رہی ہے،میئر کراچی

اتوار 21 اپریل 2024 20:55

/ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کھارادر میں مختلف پروجیکٹس کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ ڈپٹی میئر کراچی بھی موجود تھے۔مرتضیٰ وہاب نے پروجیکٹس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے مختلف پروجیکٹس کا افتتاح کر دیا ہے، بلقیس ایدھی پارک کے اطراف کی گلیوں اور سڑکوں پر بھی کام شروع کیا ہے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسائل حل کر کے آگے بڑھ رہی ہے، ہم پی پی ورکرز کو شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے لگا رہے گا۔میئر کراچی نے کہا کہ الیکشن میں ہمارا ایک ہی منشور تھا اور وہ تھا عوام کی خدمت کرنا۔اٴْنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کنفیوز سیاسی جماعت ہے، جن کا لیڈر ہی یوٹرن لیتا رہا ہو ان کے دیگر رہنما بھی یوٹرن لے رہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ ریاست کو جب نقصان پہنچے گا تو سب کو نقصان پہنچے گا۔