مفکر پاکستان ڈاکٹر سر علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ تحریک پاکستان کی عظیم شخصیت تھے ،محمد طارق حسن

اتوار 21 اپریل 2024 20:55

چ* کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ مفکر پاکستان ڈاکٹر سر علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ تحریک پاکستان کی عظیم شخصیت تھے قائد اعظم محمد علی جناح کو قیام پاکستان کیلئے راضی کیا وہ نظریہ پاکستان کے علمبردار تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر علامہ اقبال کی 86 ویں برسی کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ زندہ قوم ہیں اکابرین ملت و حکیم الامت مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی جد و جہد اور کاوشوں سے ہی پاکستان حاصل ہوا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قائد چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں تعمیر وطن کیلئے ڈاکٹر علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے عظیم مشن کو جاری رکھیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر محمد اقبال سچے عاشق رسول تھے وہ اردو۔ فارسی کے ممتاز شاعر اور دور جدید کے عظیم صوفی کی حیثیت حاصل ہے۔