/قلعہ عبداللہ کی سب سے بڑی جماعت جمعیت علماء اسلام ہے پری پول دھاندلی کا علم ہوا تو بائیکاٹ بہتر سمجھا، مولانا عبدالواسع

ًپورے صوبے میں ہماری مینڈیٹ اسی طرح چرایا گیا،خاموش نہیں بیٹھے گے بھرپور تحریک چلاہیں گے،صوبائی امیر

اتوار 21 اپریل 2024 21:05

3کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و سینیٹر مولانا عبدالواسع نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام کو منصوبے کے تحت اقتدار سے دور رکھنے کی پالیسی اپنائی گئی۔ حلقہ پی بی سات زیارت و ہرنائی میں جس طرح پری پول اور الیکشن کے دوران ہمارے ووٹرز کو ووٹ سے دور رکھا گیا عین اسی طرح قلعہ عبداللہ کے حلقے میں بھی پری پول دھاندلی کی جا رہی تھی۔

ذمہ دار حلقوں کی جانب سے نوٹس نہ لینے کے بعد ہم نے الیکشن سے بائیکاٹ کیا۔دھاندلی کا یہ سلسلہ آٹھ فروری سے لیکر ابھی تک ہمارے ساتھ روہ رکھاجا رہاہے۔ اس طرح ہمارا مینڈیٹ چرانا اور ہمیں اقتدار سے دور رکھنا ایک منظم منصوبے کی تحت ہورہا ہے جس کے خلاف ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نیکہاں کہ قائد جمعیت نے جس طرح پشین سے اپنے تحریک کا بھرپور انداز میں آغاز کیا یی تحریک کراچی سے خیبر اور پنجاب تک وسیع دکرتے جائے گے اور ملک بھر میں دھاندلی کے خلاف یک آواز ہوکر احتجاج کریں گی. ان حالات میں جہاں دھاندلی کا یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے وہی قائد جمعیت نے تمام ضمنی انتخابات کا بائککاٹ کیا گیا. جب تک ہمیں شفاف انتخابات کق ماحول مہاء نہیں کیا جاتا ہم اسی طرح کر انتخاب کا بائیکاٹ کرتے رہیں گے۔