+ سری لنکا میں موٹر سپورٹس مقابلے میں کار بے قابو،شائقین میں جا گھسی، 7افراد ہلاک،21زخمی ، ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ

اتوار 21 اپریل 2024 22:20

/ کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2024ء) سری لنکا میں موٹر اسپورٹس کے مقابلے کے دوران ریس میں شریک کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر شائقین میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔ موٹر اسپورٹس مقابلے کا انعقاد سری لنکن فوج نے کیا تھا اور سری لنکن آرمی کے زیر فاکس ہِل سرکٹ میں ہونے والے اس مقابلے کے لیے کسی قسم کی حفاظتی باڑ نہیں لگائی گئی تھی اور اسی کے پیش نظر گاڑی شائقی میں جا گھسی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ٹریک پر گاڑی الٹنے کے بعد ٹریک مارشلز کو پیلے جھنڈے اٹھائے دیگر ڈرائیور کو ا?ہستہ گاڑی چلانے کی ہدایت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم ڈرائیور تیزی سے دھویں کے بادل اڑاتے ہوئے نکل گئے اور اسی دوران ایک لال رنگ کی گاڑی تماشائیوں میں جا گھسی جس کے بعد ہر طرف لوگوں کی چیخ و پکار سنائی دینے لگی۔پولیس ترجمان نیہال تھال دووا نے بتایا کہ 27 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 7 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جن میں ایک 8سال کی بچی بھی شامل ہے۔اس حادثے سے کچھ دیر قبل ہی سری لنکن آرمی چیف ویکٴْم لیانگے نے ملک میں موٹر اسپورٹس کے فروغ کے لیے ریس میں تماشائیوں کے لیے مفت داخلے کا اعلان کیا تھا۔