جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوچکا،عوام نے سچ کا ساتھ دیا،عطا اللہ تارڑ

وزیراعظم کی قیادت میں معاشی اصلاحات سے عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے،وزیراطلاعات

اتوار 21 اپریل 2024 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2024ء) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ ووٹ ڈالنے والوں نے سچ کا ساتھ دیا، جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے ویڈیو بیان میں کہاکہ ضمنی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق عوام نے ایک بار پھر (ن)لیگ پراعتماد کا اظہارکیا، ہر نشست پر مسلم لیگ (ن)کو واضح برتری حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام نے نفرت اور انتشار کی سیاست کو مسترد کردیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت معاشی مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔عطا تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی اصلاحات سے عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے، معاشی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔