Live Updates

عمران خان اور و دیگر کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے کیسوں پر سماعت بغیرکاروائی کے ملتوی

بریت کی درخواست پر فائنڈنگز آ گئی تو دوسری بار بریت کی درخواست دائر نہیں کی جاسکے گی. جج طاہر عباس سپرا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 22 اپریل 2024 15:14

عمران خان اور و دیگر کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے کیسوں پر سماعت بغیرکاروائی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل۔2024 ) انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم عمران خان، علی نواز اعوان و دیگر کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے کیسوں پر سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی. علی نواز اعوان، عامر مغل و دیگر اپنے وکیل سردار مصروف کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے سردار مصروف ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکے ہیں، ہم دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست دائر کر دیتے ہیں.

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ یہ میری عدالت کا کیس نہیں ہے اس پر فیصلہ نہیں کر سکتاجج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بریت کی درخواست دائر کریں.

(جاری ہے)

انہوں نے ریمارکس دیے کہ ملزمان میں جب تک نقول تقسیم نہیں ہوتیں اور اس کے بعد چارج فریم نہیں ہوتا تب تک 265 ڈی کی درخواست دائر نہیں کی جاسکتی جج طاہر عباس سپرا کا کہنا تھا کہ بریت کی درخواست پر فائنڈنگز آ گئی تو دوسری بار بریت کی درخواست دائر نہیں کی جاسکے گی.

سردار مصروف ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ رمنا میں درج مقدمات میں چالیس کے قریب ملزمان ڈسچارج ہوچکے ہیںعدالت نے کیسوں کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی ہے یاد رہے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی کی قیادت کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی، رمنا، گولڑہ اور تھانہ سنگجانی میں توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج ہیں.                                                                                
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات