ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور میں 22ویں کانووکیشن کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2024 17:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور کے 22ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامات تعلیمات تنویر احمد پرنسپل پروفیسر سعدیہ ابرار نے صدارت کی۔ ڈاکٹر عامر بھٹی ،ڈاکٹر انیس قائد اعظم یونیورسٹی سے مہمان خاص تھے ۔173 گریجویٹس کو ڈگریاں مختلف شعبوں میں 67 رول آف آنر و تعریفی اسناد جبکہ 4 طالبات عائشہ طاس ،سحرش نور ،فاطمہ اور ماہم علی نےگولڈ میڈل حاصل کئے ۔

(جاری ہے)

25سال خدمات سرانجام دینے والی اساتذہ اسماء عثمانی شازیہ کبیر تسنیم میر روبینہ کوثر تسنیم فاطمہ برجیس انور جبکہ پروفیسر روزینہ فہیم فوکل پرسن کالجز کو بھی ایوارڈ دئیے گئے ۔بہترین ٹیچر ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں انجم آراء سمیرا قرۃالعین صبا مدثر صبیل حافی شازیہ اشرف ثمین بہجلتل مدثر سعدیہ افتخار عظمی نذیر اسماء عثمانی شامل تھیں۔ مقررین نے خطاب میں طالبات کو جدید و تکنیکی تعلیم کے حصول پر زور دیا ۔قومی ترانے کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔