پی پی پی کے سینئر رہنما فرید خان ابڑو کی جانب سے کینیڈا میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

اعلی قیادت کی ہدایت پر اسی ہفتے کو یورپ اور بر طانیہ کے دورے پر جارہا ہوںفرید ابڑو

پیر 22 اپریل 2024 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرید خان ابڑو کی جانب سے کینیڈا میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا تقریب میںشہید محترمہ بینظیر بھٹو پرانے ساتھی اور اور سابق صدر پیپلز پارٹی کینڈا ابرہیم دانیال میر عمر ابڑو علی گجر محمد اسد قاسم گجر اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور جیالوںبڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر میزبان فرید خان ابڑو نے کہا کہ میں تقریب میں شرکت کرنے والے پارٹی کے جیالوں کا شکر گزار ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی دزداری اور چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری ہدایت پر اسی ہفتے کو یورپ اور بر طانیہ کے دورے پر جارہا ہوں اور ان ممالک میںمقیم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ئوں سے ملاقات کرونگا ان ملاقاتوں کا مقصد پی ٹی آئی کے رہنمائوں اور کارکنان کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینا ہے ہم شہید بھٹو کے جیالے ہیں پر عزم طریقے سے اپنی جہدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور میں اپنی ٹیم ابڑو کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پوری دنیا میں پیپلز پارٹی شمولیت کا پروگرام جاری رکھا ہوا ہے