منی لانڈرنگ کیس : صدر آصف ز رداری کی استثنیٰ کی درخواست منظور

آصف علی زرداری صدرپاکستان بن چکے ہیں انھیں آئینی استثنیٰ حاصل ہے،فاروق ایچ نائیک کا موقف

پیر 22 اپریل 2024 19:49

منی لانڈرنگ کیس : صدر آصف ز رداری کی استثنیٰ کی درخواست منظور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) کراچی کی بینکنگ عدالت نے صدر پاکستان کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔کراچی میں بینکنگ عدالت کے روبرو صدر پاکستان آصف علی زرداری و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عبد الغنی مجید اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ رکن قومی اسمبلی فریال تالپور پیش نہیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

فاروق ایچ نائیک نے موقف دیا کہ آصف علی زرداری صدرپاکستان بن چکے ہیں انھیں آئینی استثنیٰ حاصل ہے۔ پی پی رہنما و رکن قومی اسمبلی فریال تالپور پارلیمنٹ کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی اور موقف اپنایا گیا کہ اجلاس کے باعث اسلام آباد میں ہیں استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور دیگر پر نجی بینک کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزکشن کا الزام ہے۔ ملزمان پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے۔