بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی پاکستان امد پر خوش امدید کہتے ہیں ِ ، ترجمان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن

پیر 22 اپریل 2024 21:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم خصوصاً بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی پاکستان امد پر خوش امدید کہتے ہیں اور وزیراعظم پاکستان چیف اف ارمی سٹاپ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان چیف جسٹس اسلامی جمہوریہ پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان سے اپیل کرتے ہیں کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ایرانی صدر سے پٹرول ڈیزل کی خریداری کی جائے تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کو سستا پیٹرولیم مصنوعات میسر ہو سکے کیونکہ پاکستان میں مہنگائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی اونچی اڑان کا اہم کردار ہے پیٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے کی وجہ سے زندگی ضروریہ کی ہر چیز مہنگا ہوتا جا رہا ہے لہذا حکمران مہربانی کرے ایران کے صدر اور ان کے ساتھ ائے ہوئے معاشی ٹیم کے ساتھ پیٹرول ڈیزل کی خریداری کیجاے کیونکہ ہمارے ملک میں مہنگائی کی بڑی وجہ پٹرولیم مصنوعات ہیں ۔