گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی پہلی خاتون سربراہ کا تقرر

پیر 22 اپریل 2024 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیا گیاہے۔ وہ 160 سالہ تاریخ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔ ڈاکٹر شازیہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میتھمیٹکل اینڈ فزیکل سائنسز کی ڈین ہیں ۔ ڈاکٹر شازیہ چار ماہ یا مستقل وی سی کی تعیناتی تک وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گی۔

ڈاکٹر شازیہ اولڈ روائین ہیں، انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فزکس میں ماسٹرز کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شازیہ نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے ایم فل کیا ۔ ڈاکٹر شازیہ نے ویانا، آسٹریا کی ٹیکنیکل یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کی۔ ڈاکٹر شازیہ کے نامور عالمی جرائد میں 150 تحقیقی مقالہ جات شائع ہو چکے ہیں ۔ ڈاکٹر شازیہ طویل عرصہ تک سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز ان فزکس اور انسٹیٹیوٹ آف فزکس کی ڈائریکٹر بھی رہیں۔ انہوں نے بطور چیئرپرسن، شعبہ فزکس بھی خدمات سرانجام دیں ۔ ڈاکٹر شازیہ 1996ء سے گورنمنٹ کالج لاہور میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ فیکلٹی اور سٹاف کا پہلی خاتون وائس چانسلر تعیناتی کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :