سعیداکبرخان نوانی نے زیادہ مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کا ریکارڈاپنے نام کر لیا

پیر 22 اپریل 2024 22:52

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) پی پی 93بھکر کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے سعید اکبر خان نوانی نے زیادہ مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا،انہوں نے ضمنی انتخابات میں آٹھویں مرتبہ ایم پی اے منتخب ہو کر یہ اعزاز حاصل کیا، وہ 1985ء 1988ء 1993 ء 1997ء 2002ء 2008ء 2018 ء اور اب 2024 ءمیں ایم پی اے منتخب ہوئے ہیں جبکہ انہیں ضلع بھکر کی چاروں تحصیلوں سے ایم پی اے منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے، وہ 1985ء 1988 ء 1993۔

(جاری ہے)

1997ء ء 2008 ء میں منکیرہ سے جبکہ 2008 ء 2018 ء میں دریا خان اور 2002 ء میں تحصیل کلورکوٹ اور اب وہ تحصیل بھکراپنے آبائی حلقہ سے بھی ایم پی اے منتخب ہوئے ،وہ ملک بھر اور صوبہ پنجاب کے ان چند گنتی کے سیاست دانوں میں شامل ہیں جو 8 بار اسمبلی پہنچے۔سعید اکبرخان نوانی نے زندگی پہلی بار اپنا ووٹ خود کو دیا کیونکہ وہ اس بار اپنے آبائی حلقہ سے لڑرہے تھے۔ نومنتخب ایم پی اے کے بھائی جنرل الیکشن میں ایم این اے اور بھتیجے احمدنوازخان نوانی ایم پی اے منتخب ہوئے تھے ،اس وقت نوانی خاندان کے دو افراد ایم پی اے ۔ایک ایم این اے ہے،سعیداکبرخان نوانی مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے۔