الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے

پیر 22 اپریل 2024 23:02

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کر دیئے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے کل 22 کامیاب امیدواروں کے فارم 47 جاری کئے۔

(جاری ہے)

5 قومی اسمبلی، 12 پنجاب اسمبلی، 2 بلوچستان اسمبلی اور 2 خیبرپختونخوا اسمبلی کے کامیاب امیدواروں کے فارم 47 جاری کئے گئے ۔بلوچستان اسمبلی کے حلقہ 50 قلعہ عبداللہ سے ری پولنگ میں ایک کامیاب امیدوار کا بھی فارم 47 جاری کیا ہے۔