Live Updates

پی ٹی آئی کی حکومت میں شامل وفاقی وزرا کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے

عمران خان، ان کی اہلیہ بشری بی بی اور پارٹی کے درجنوں رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈالے گئے تھے

پیر 22 اپریل 2024 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وفاقی کابینہ میں شامل ارکان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے ہٹادئیے گئے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم، بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، سابق خاتون کی قریبی دوست فرح گوگی اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما، سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کے نام ای سی ایل پر برقرار رہیں گے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ موجودہ وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی، وفاقی حکومت نے نیب کی سفارش پر نام ای سی ایل سینکالنے کی منظوری دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، اس کے علاوہ سابق وفاقی وزرا غلام سرورخان، مرادسعید، پرویز خٹک، شفقت محمود کے نام ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ای سی ایل سے نکالے جانے والوں میں اعجاز شاہ، علی زیدی، خسرو بختیار اوراعظم سواتی کینام بھی شامل ہیں، اسد عمر، عمر ایوب، محبوب سلطان، اور فواد چوہدری کے نام بھی ای سی ایل سے نکال دیے گئے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ای سی ایل سے نکالے جانے والے ناموں میں فروخ نسیم، شیریں مزاری اور دیگر نام شامل ہیں۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات