Live Updates

اڈیالہ جیل ،عمران خان سے پولیس کی9مئی واقعات بارے تفتیش،شاہ محمود سے اہل خانہ کی ملاقات

پیر 22 اپریل 2024 21:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے 9مئی واقعات کے حوالے سے تفتیش کی گئی، جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کے اہل خانہ نے ملاقات کی ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس جے آئی ٹی ٹیم کے ممبران نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے 9مئی واقعات کے حوالے سے تفتیش کی جس کا دورانیہ 30منٹ پر محیط تھا پولیس جے آئی ٹی میں ایس پی طارق ملک اور ڈی ایس پی عاطف خان شامل تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کے اہل خانہ نے ملاقات کی جو اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں 40منت تک جاری رہی۔ملاقات میں سابق وزیر خارجہ کی صحت، زیر سماعت مقدمات، پارٹی اور سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی، بیٹی گوہر بانو، بیٹا زین قریشی شامل تھے، ان کے ساتھ ملاقات کرنے والوں میں بہن ساجدہ سلطانہ اور رضا علی بھی شامل تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات