وزیراعلی پنجاب نے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میری آواز،مریم نوازکا افتتاح کردیا
پیر 22 اپریل 2024 21:30
(جاری ہے)
ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں آئی ٹی گریجویٹ خاتون پولیس کیمونیکیشن افسران کو تعینات کیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین کی ہراسگی سمیت تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خواتین نام اور پتہ ظاہر کیے بغیر مکمل رازداری اور اعتماد کے ساتھ اپنا مسئلہ شیئر کرسکتی ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی بدولت خواتین کو غیر ضروری طور پر تھانے کے چکر نہیں لگانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں لائیو ویڈیو کال فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ خواتین ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی اپنی لوکیشن سمیت درپیش مشکلات کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج سے انویسٹی گیشن اور ٹرائل کے تمام مراحل میں رہنمائی فراہم کریگا۔ لاہور بھر میں 50 سے زائد مقامات پر'' سی ایم مریم نواز فری وائی فائی'' سروس کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ یونیورسٹی اور کالجوں،مارکیٹ، چوراہوں اور بازاروں میں نصب پینک 15 بٹن دبا کر فورا سیف سٹی سے رابطہ ممکن ہے۔ بریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ جرائم،پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف آئی جی 1787پر شکایت کا میکنزم فنکشنل کردیاگیا۔1787-ہیلپ لائن اور سیف سٹی اتھارٹی ویب پورٹل پر شناخت ظاہر کئے بغیر شکایت کی جا سکتی ہے۔وزیر اعلی نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کا دورہ بھی کیا ۔ انہوںنے ویمن کمیونیکشن آفیسر سے ملاقات کی اور گفتگو بھی کی۔وزیراعلی نے خواتین آفیسر کے لیے ہوسٹل اور ڈے کیئر سینٹر کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔وزیر اعلی کو سیف سٹی پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیرا طلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.