صدر آصف علی زرداری اور ایرانی ہم منصب ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی ملاقات، دونوں رہنماؤں کا پاک ایران دیرینہ تعلقات کے لئے گہری وابستگی کا اظہار، دفتر خارجہ

پیر 22 اپریل 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری اور ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پاکستان ایران دیرینہ تعلقات کے لئے گہری وابستگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسعت دینے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔\932