وانا ،نادرا دفتر میں کائونٹر کی کمی کے باعث عوام شدید مشکلات کا سامنا

کائونٹرز کی کمی کی وجہ سے غریب عوام اپنی باری کیلئے ہفتوں ہفتوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں،امان اللہ وزیر

منگل 23 اپریل 2024 03:45

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) ضلع لوئر جنوبی وزیرستان وانا میں نادرا دفتر میں کائونٹر کی کمی کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں ، صارفین شناختی بننے کے لیے 3 دنوں سے لیکر ہفتہ ہفتہ انتظار کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں پاکستان پیپلز کے ضلعی صدر امان اللہ وزیر نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے تحصیل شکئی ، تحصیل اور توئے خلہ کے عوام کے لیے الگ الگ نادرا سنٹرز کی منظوری دی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے آج تک مذکورہ دو تحصیلوں میںسنٹرز کو فنگشنل نہیں کیے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام انتہائی اذیت میں مبتلا ہیں تحصیل برمل ، شکئی اور زرملن سے لوگوں شناختی کارڈ بنانے کے لیے آتے ہیں لیکن یہاں پر کائونٹرز کی کمی کی وجہ سے غریب عوام اپنی باری کے لیے ہفتوں ہفتوں انتظار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں امان اللہ وزیر نے ڈی جی نادرا ڈی سی لوئر وزیرستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وانا نادرا سنٹر میں کونٹرز کو بڑھائی جائیں تحصیل برمل اور تحصیل شکء میں منظور شدہ سنٹرز کو فوری بحال کی جائیں۔