Live Updates

ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا

منگل 23 اپریل 2024 12:21

ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ایران کے صدرڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی منگل کو ایک روزہ دورے پرلاہور پہنچے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے ہمراہ ایرانی صدر کا علامہ اقبال انٹرنیشل ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ بچوں نے معزز مہمان کوگلدستے پیش کئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایرانی صدر سے پنجاب کابینہ کا تعارف کر ایا ۔

اس موقع پر صوبائی کابینہ کے ارکان سینئروزیر مریم اورنگزیب ،وزیر اطلاعت عظمی بخاری، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان،سینیٹر پرویز رشید، وزیر خوراک بلال یاسین ، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین،ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ودیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔\932
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات