سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم

جو لوگ غیرقانونی طریقے سے پہنچے ان کے لیے برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں،گفتگو

منگل 23 اپریل 2024 12:35

سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ سیاسی پناہ گزینوں کو لے کر پہلی پرواز 10 سے 12 ہفتوں میں روانڈا روانہ ہوجائے گی۔ جو لوگ غیرقانونی طریقے سے برطانیہ پہنچے اور اب سیاسی پناہ کی تلاش میں ہیں ان کے لیے برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق رشی سونک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کے لیے ایک ایئر فیلڈ اسٹینڈ بائی کے طور پر موجود ہے، کمرشل پروازیں بھی تیار ہیں۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو لوگ غیرقانونی طریقے سے برطانیہ پہنچے اور اب سیاسی پناہ کی تلاش میں ہیں ان کے لیے برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں۔