اسرائیل غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کا مرتکب قرار

غزہ جنگ نے انسانی حقوق کی صورت حال پر نمایاں منفی اثرات مرتب کیے،امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ

منگل 23 اپریل 2024 12:55

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) امریکی وزارت خارجہ نے غزہ میں اسرائیل کی سرپرستی میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر رپورٹ جاری کردی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ نے ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نمایاں منفی اثرات مرتب کیے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں اسرائیلی فورسز نے انسانیت کو تباہ کرنے والے سنگین جرائم کیے، جرائم میں جان بوجھ کر انسانوں کو قتل کیا گیا،جبری گمشدگیاں ، تشدد اور صحافیوں کا قتل عام بھی رپورٹ شامل کیا گیاہے ۔امریکی انسانی حقوق کی تنظیموں نے امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کو کہنا تھا کہ ہم اسرائیلی فوجی یونٹ لیہی کے خلاف امریکی اقدامات کو سراہتے ہیں۔امریکی انسانی حقوق گروپس نے مطالبہ کیا کہ محکمہ خارجہ اس رپورٹ کی سنگینی کو سمجھے اور اسرائیل کے خلاف سخت ایکشن لے۔