لاپتہ افراد کی بازیابی،عدالت کا پولیس کی کوششوں پر عدم اطمینان ،وزرات داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی

منگل 23 اپریل 2024 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پرپولیس کی کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پولیس کی کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ عدالت نے وزارتِ داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ کو حلف نامہ کے ساتھ تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دیدیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مختلف ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں جلد پیشرفت کی توقع ہے۔ عدالت نے پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت چار ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔