رینجرز قیام امن میں بہترین کرداراداکررہی ہے، سعید احمدبیگ

منگل 23 اپریل 2024 18:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ نے کہاہے کہ پاک رینجرز سندھ باالخصوص کراچی میں امن وامان کے قیام میں اپنابہترین کرداراداکررہی ہے اور اس سلسلے میں رینجرز کے جوانوں نے ہمیشہ اپنی جانوں پر کھیل کر امن وامان کے قیام کو یقینی بنایاہے، قیام امن کے لئے پاک رینجرز کے جوانوں کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیاجاسکتا، رینجرز کی بیش بہا خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھرپارکرکے علاقے اسلام کوٹ میں رینجرز اہلکاروں کا ٹرک حادثے کا شکارہونے کے باعث دورینجرز اہلکاروں کے جاں بحق ہونے اور بیس سے زائد کے زخمی ہونے پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے شہید اہلکاروں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعابھی کی۔ اسلام کوٹ میں افسوس ناک حادثہ گزشتہ دنوں پیش آیاہے، جس میں دواہلکار جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ بیس کے قریب شدید زخمی ہیں،پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمد بیگ کا کہناہے کہ ہم اس حادثے پر شہداء کے لواحقین اور پاک رینجرز کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔