سوئی ناردرن کاگیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن،119 گیس کنکشن منقطع،40لاکھ روپےجرمانے

منگل 23 اپریل 2024 21:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) سوئی ناردرن کی جانب سے پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید119 گیس کنکشن منقطع کردیئے گئے اور 40لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 گیس کنکشن منقطع کر کے 1 لاکھ 80ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 7 گیس کنکشن منقطع جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 2 گیس کنکشن منقطع کئے ،اسی طرح سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 97 گیس کنکشن منقطع کئے اور36لاکھ روپےکے جرمانے عائد کر کے مقدمات درج کروادئیے ۔راولپنڈی میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع کر کے 1لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا،ساہیوال اور فیصل آباد میں میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر ایک ایک گیس کنکشن منقطع اور20ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے ۔ مردان میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 5 گیس کنکشن منقطع کر کے 1لاکھ روپےکے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔