ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خیر سگالی کے لیے بہت اچھا دورہ ہی: نرگس فیض ملک

منگل 23 اپریل 2024 22:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2024ء) پیپلز پارٹی کی ایم پی اے اور شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان خیر سگالی کے لیے بہت اچھا دورہ ہے، اس خیر سگالی کے دورے کے دورن وفاقی حکومت نے جو معاہدے کئے ہیں وہ بہت اچھے معاہدے کئے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ ایرانی صدر کے اس خیر سگالی دورے کے نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی سیاست میں بھی یقینی طور پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جب ہمارے قائد صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پہلے دور صدارت کے دوران جو ایران گیس پائپ لائن منصوبہ شروع کیا تھا اگر اس پر بعد میں آنے والی پی ٹی آئی کی حکومت عمل درآمد کرتی تو آج پاکستانیوں کو سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔