بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ‘ جماعت اسلامی کاضلع غربی میں بڑے احتجاج کا انتباہ

عوام کا صبر جواب دے رہا ہے‘ جماعت اسلامی خاموش نہیں رہ سکتی‘ عوام بڑے احتجاج کی کال کا انتظارکریں پانی کابحران بھی سراٹھا رہا ہے‘ حالات خراب ہوئے توتمام ترذمے داری کے الیکٹرک اور حکومت پر ہوگی‘مدثرانصاری

منگل 23 اپریل 2024 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری نے بجلی کی غیراعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کے الیکٹرک اور حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو صورتحال کی تمام تر ذمے داری کے الیکٹرک اور حکومت ہوگی‘ اورنگی ٹاؤن اور منگھوپیر میں14گھنٹے سے زاید لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کی جانب پر احتجاج اور سڑکیں بند کرنے پر اپنے بیان میں مدثر انصاری نے کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے‘ لوشیڈنگ کے باعث گرمی میں پانی کا بحران بھی سراٹھا رہا ہے‘ جماعت اسلامی عوام کے مسائل سے پہلوتہی نہیں کرسکتی‘ حالات مزید خرابی کی جانب بڑھ رہی ہے‘ انہوں نے کہا کہ اورنگی کے عوام اپنے حق کے لیے بڑے احتجاج کی کال کاانتظار کریں‘ عوام کو تنہا نہیں چھوڑسکتے‘ ان کا کہنا تھاکہ صورتحال بگڑی تواس کی تمام ترذمے داری کے الیکٹرک‘ متعلقہ حکام اور حکومت پر ہوگی۔